اعلی افسران کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتارخاتون حنا محمود نے درخواست ضمانت دائر کردی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:00

اعلی افسران کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتارخاتون حنا محمود نے درخواست ضمانت دائر کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) اعلی افسران کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتارخاتون حنا محمود نے درخواست ضمانت دائر کردی، سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی نے حقائق کے برعکس مقدمے میں نامزد کیا جبکہ تمام ریکوری بھی ہو چکی ہے۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہیں عدالت ضمانت پررہا ئی کا حکم دے۔عدالت نے ایف آئی اے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کارروائی آج بروز تک کیلئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں