ملک بدترین مہنگائی کا شکار ،حکومت خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے‘بلاول بھٹو

ْاختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے‘چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کابیان

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:13

ملک بدترین مہنگائی کا شکار ،حکومت خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے‘بلاول بھٹو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی منظم ہراسانی کی مہم قابل مذمت ہے ،صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے، افسوس ہوتا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔

انہوںنے کہا کہ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور جبر سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پر حملے اس بات کی نشانی ہیں کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں