پنجاب بھرمیں 976 ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق 995زخمی ہوئے

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں976روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 538افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔457معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 64)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 392ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور51مسافر453اور169پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ268ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت246متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد81حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان72حادثات میں83متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے 1014متاثرین میں828مرد اور186خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں187افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور520افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 307زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں847موٹر سائیکلز،119آٹو رکشے،79موٹر کاریں،30وین05مسافربسیں،18ٹرک اور136دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں