وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری محکموں میں ایک لاکھ افراد کی بھرتی کا فیصلہ

بھرتی پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی گئی

پیر 29 نومبر 2021 22:41

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری محکموں میں ایک لاکھ افراد کی بھرتی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں مختلف گریڈز کے 1 لاکھ ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکمہ جات میں ان افراد کی بھرتی کے لئے سرکاری محکموں میں بھرتی پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بھرتی کے تحت ڈسٹرکٹ سکول ایجوکیشن کے محکمے میں 33 ہزار ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے دونوں محکموں سمیت دیگر سرکاری محکموں میں بھی مختلف سکیلز کے ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>