سموگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:33

سموگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی
لاہورسموگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتویلاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت 14  دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سموگ کے تدارک کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔جمعرات کو جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ، ہارون فاروق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت  عدالتی حکم پر ایل ڈی اے  حکام پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے 28 سو بیریئرز ٹریفک پولیس کو دینا ہیں،7 روز میں 2 ہزار سے زائدچالان کیے گئے جبکہ متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز سے میٹنگزہو رہی ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔درخواست گزار وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے سموگ بڑھ رہی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہا ئی خطرناک ہے۔ عدالت سموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں