مزید بارشوں اور بر ف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے

جمعرات 20 جنوری 2022 11:06

مزید بارشوں اور بر ف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔  ترجمان این ڈی ایم اے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت  تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بر وقت اور پیشگی اقدامات  اٹھانے کے  حوالے سے ہدایات جاری کردیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)


صوبائی  اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متعلقہ محکموں کےساتھ رابطہ قائم کر کے حساس مقامات پر ضروری مشینری اور دیگر ایمرجنسی  ساز و سامان  اور اسٹاف کی موجودگی یقینی بنا ئیں.
پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات تا کہ کسی بھی جگہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں مزید برآں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ضرور ی اقدامات کئے جائیں ۔  متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے  مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں