سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ن لیگی ایم پی اے بلال یٰسین کے گھر آمد، خیریت دریافت کی

اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یاب فرمائے، اگلی ملاقات اسمبلی میں ہو گی

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ن لیگی ایم پی اے بلال یٰسین کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گا ہ پر گئے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور جی ایم سکندر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یاب فرمائے پھر اگلی ملاقات اسمبلی میں ہو گی، آپ نے اس مشکل وقت میں بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی آپ نے سیاسی میدان میں عوام کی مزید خدمت کرنی ہے، عوام کی خدمت کے صلہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو نئی زندگی دی ہے۔ خیریت دریافت کرنے پر بلال یٰسین نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں