ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے‘نوید شر یف

امپور ٹڈ حکومت یاد رکھے ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرتناک شکست دیں گے‘سینئرمرکزی رہنما پی ٹی آئی

پیر 4 جولائی 2022 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنمانوید شر یف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے،گیارہ جماعتوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، امپور ٹڈ حکومت کو ضمنی انتخابا ت ہا ئی جیک نہیں کرنے دینگے،امپور ٹڈ حکومت یاد رکھے ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی فتح کا سہرہ سجا کر ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کرے گی۔ قوم کا عمرا ن خان پر اعتماد کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، غیور پاکستانی پی ٹی آئی کو برسر اقتدار اور عمران خان کو وطن عزیز کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جمہوری و آئینی حکومت گرانے کی سازش میں شامل مفاد پرست عناصر کبھی قوم کا اعتماد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں