الیکشن کمیشن پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلبی نوٹس جاری کردیا

بدھ 6 جولائی 2022 18:42

الیکشن کمیشن پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلبی نوٹس جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) چیف الیکشن کمیشن پاکستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلبی نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس حمزہ شہباز کی ذاتی رہائش گاہ واقعہ ماڈل ٹائون میں جا کر وصول کروایا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے باوجود روشن گھر پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن نے رجوع کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں