بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے‘پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ملاقات، ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ

جمعرات 11 اگست 2022 23:05

بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے‘پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی۔ سارہ احمد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا کردار خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو سپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اوران سے بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی وقت کا تقاضا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں رہنے والے بچوں کی دیکھ بھال کے ہر ممکن وسائل مہیا کریں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کو سراہا۔ سارہ احمد نے بچوں سے بھیک منگوانے اور تشدد کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں