اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںمسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ میں پرسوں ..

مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ میں پرسوں روحانی محفل منعقد ہوگی،

حضو ر کی آمد کی خوشی میں جشن عیدمیلادالنبی شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا‘ مرکزی صدر سید بلال شیرازی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ حضور ﷺ کی آمد کی خوشی میں ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبی کو شایان شان طریقہ سے منائے گی اس سلسلہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ چک211 ای بی بورے والا روڈ عارف والا میں حضوراکرمﷺکے یوم ولادت کے بابرکت دن کی مناسبت سے پرسوں ( ہفتہ ) 11اور 12ربیع الاول کی درمیانی رات بعد نماز عشاء روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر، مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ذوالفقار علی پپن،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب ملک فراز اعوان کی قیادت میں یوتھ ونگ کے وفود جوق در جوق اس روحانی محفل میں شریک ہونگے ۔روحانی محفل سے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں اورنامور قوال بھی شریک ہونگے۔روحانی محفل سے عالم دین سیدذیشان رسول گیلانی خصوصی خطاب کرینگے ۔ یہ روحانی محفل ساری رات جاری رہے گی،نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی ،امن و امان کے لیے خصوصی دعا ہوگی۔محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔محفل کے بعد لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں