اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںسانحہ انارکلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کی درخواست پر پنجاب ..

سانحہ انارکلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کی درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ انارکلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کی درخواست پر پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور ڈی سی او سے جواب طلب کر لیا۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(خبر جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ انارکلی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آتشزدگی کے واقعے میں مجرمانہ غفلت کی گئی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انارکلی آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔ معزز عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور ڈی سی او کو نوسٹز جاری کرتے ہوئے 22جنوری تک جواب طلب کر لیا جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں