وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہائوسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی، اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹان پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔مریم نوازنے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں