اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز

جمعرات 25 اپریل 2024 18:48

اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری بچیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلز حاصل کریں۔ پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی بیسڈ صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں صنفی امتیاز کے بغیر ٹیکنالوجی سب کے لیے قابل رسائی ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’لڑکیوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی‘‘ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو آئی سی ٹی سکلز سے بااختیار بنا کرترقی کے بے شمار مواقع پیدا کرنا چاہتی ہوں۔نالج بیسڈ اکانومی، مالیاتی ٹیکنالوجی (FinTech) اور اداروں کو ڈیجیٹائزیشن پر پوری توجہ مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی اور انٹرپرینیورشپ کیفروغ اور ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

پاکستان میں لڑکیوں کو آئی سی ٹی اور فری لانسنگ کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ خواتین آئی سی ٹی ڈیجیٹل اسپیس کے ذریعے آمدنی کے نئے ذرائع تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شری نے کہا کہ فری لانسنگ ان لڑکیوں کو گھر سے کام کرتے ہوئے روزی کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جن کی عالمی مارکیٹ میں مانگ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں