صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف

شیر افضل مروت انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں،اداکارہ

پیر 29 اپریل 2024 11:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اداکارہ سونیا حسین نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے دوسری شادی نہ کرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیا اور ان کی سوچ کی داد دی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیر افضل کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، سونیا حسین نے لکھا کہ جس بے رحم معاشرے میں ہم رہتے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت کی کہی بات پر وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

سونیا حسین نے کہا کہ شیر افضل مروت انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں۔سونیا حسین نے کہا کہ صرف ایک بیٹے کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ناصرف اپنی اہلیہ کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ ایک دن ان کی بیٹیاں ان کے لیے فخر کا باعث بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں