پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے‘ پاکستان مسلم لیگ

گراں فروشی روکنے کے لئے پیٹرولنگ کا موثر نظام لایا جائے ‘ جنرل سیکرٹری لاہور ندیم پہلوان

جمعرات 2 مئی 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرے ، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کے فوری بعد تو ہر طرح کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن کم ہونے کی صورت میں تاجرقیمتوں میں ردو بدل نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ندیم پہلوان نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے موثر میکنزم لائے تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف مل سکے ، مارکیٹوں ، بازاروں اور گلی محلوں میں گراں فروشی روکنے کے لئے پیٹرولنگ کا موثر نظام لایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی ، وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں