موجودہ سال محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے لیے بہت اہم سنگ میل ثا بت ہوگا‘ ثمن رائے

تمام فیلڈ افسران اب مستقل طور پر میدان عمل میں آ کر اپنے فرائض کی انجام دہی کرناشروع کریں

اتوار 12 مئی 2024 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر و سی ا ی او پی پی آئی ایف ثمن رائے نے صوبہ بھر کے ضلعی و تحصیل پاپولیشن ویلفیئر افسران و دیگر اہلکارن کے تربیتی و رکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سال محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے لیے بہت اہم سنگ میل ثا بت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران اب مستقل طور پر میدان عمل میں آ کر اپنے فرائض کی انجام دہی کرناشروع کریں۔

آپ کے ہر کام کی چیکنگ اور معیار کو ہر سطح پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے والوں سے سخت باز پرس اور سالانہ ترقیاتی عمل پر اثر نداز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بہتر نتائج کے حامل افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شادی شدعہ جوڑوں اور نوجوان نسل کو چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی کے لئے مائل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

اس سلسلہ میںعوام کوپنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کی معیاری خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک مفت رسائی کی فراہمی بارے آگاہی دینا ہو گی۔ یہ پروگرام خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کے نظام میں دیکھ بھال کے معیار کو بھی ادارہ جاتی بنائے گا۔ یہ عوامی معلومات اور وکالت کی مہم میں معاونت کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔

یہ پروگرام کلینکل فرنچائزنگ، واؤچر سکیمیں، اور کمیونٹی لیڈرز کے ذریعے فیملی پلاننگ کونسلنگ جیسی اختراعات کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا، جنہیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں پائلٹ کیا گیا اور خاندانی منصوبہ بندی کے نتائج میں بہتری دکھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، فیملی ویلفیئر ورکرز اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے جو کہ صحت کی سہولیات، فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ویلفیئر سینٹرز سے منسلک ہیں، یہ پروگرام ان علاقوں اور کمیونٹیز تک پہنچے گا جن تک فیملی پلاننگ کی خدمات تک محدود یا کوئی رسائی نہیں ہے۔

پروگرام خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے استعمال کو بڑھانے کے لیے واؤچر ترغیبی اسکیم، سماجی مارکیٹنگ، مرد اور کمیونٹی رہنماؤں کی مصروفیت اور نوجوانوں کے پلیٹ فارم کو بڑھا ئے گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کرنے والوں کی باہمی رابطے کی مہارت کو بھی بہتر بنائے گا۔پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے ترقیاتی مقصد پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کی موثر معیاری خدمات کے استعمال کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ آبادی اور ترقیاتی پروگرام کے عمل کے بارے جائزے کی نشاندہی کرتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائے نے کہا کہ بہبود آبادی کی ویب پورٹل سے متعلقہ محکموں اور دیگر سٹیک ہولڈرزسے زوم لنک کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا تاکہ تمام سوالات کو تیزی سے حل کیا جائے ا ور مختلف شعبوں کو سمجھنے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ فنڈز کی دستیابی، پروکیورمنٹ کا عمل، گودام، نقل و حمل، ای ریکوزیشن، انوینٹری مینجمنٹ اور رپورٹنگ بارے معلومات مل سکے۔

PWD پنجاب کے فیلڈ آؤٹ لیٹس میں مانع حمل سٹاک کی موجودہ پوزیشن اور فیلڈ آؤٹ لیٹس میں مہینوں کی کفایت کے بارے اور مالی سال کے دوران کنٹراسیپٹیو ادویات کی خریداری کی صورتحال کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ انہوںنے ا ہداف کے حصول کیلئے موجودہ مانع حمل استعمال کے رویے پر مطالعہ کرنے پر زور دیا تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں