’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ‘‘

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاوں کی مانند راحت وسکون ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دیکر درجہ بلند کردیا،ماں، سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں، مدر ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ماؤں کے عالمی دن پر پیغام

اتوار 12 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام۔مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماوں کے نام۔ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاوں کی مانند راحت وسکون ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دیکر درجہ بلند کردیا۔

(جاری ہے)

ماں، سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے۔مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔انہوںنے کہا کہ مدر ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ مدر ڈے اور ہر دن اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں۔ ہمیشہ والدہ محترمہ کلثوم نواز شریف کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی۔ والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں۔انہوںنے کہا کہ ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیاو آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں