ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی کے مبینہ ملزمان پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی

اتوار 12 مئی 2024 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) تھانوں میں اچھا ماحول دینے کے باوجود بھی ایس ایچ اوز کا رویہ تبدیل نہ ہو سکا۔ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی جاوید حسین کے مبینہ ملزمان پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی، ایس ایچ او جاوید مبینہ ملزمان پر تشدد کرتے ہوئے خود ویڈیو بھی بنواتا رہا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی انارکلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنہ سینٹر میں چھاپہ مارا، اشتہاری تو نہ ملا مگر پولیس نے موقع سے 5افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او جاوید حسین مبینہ ملزمان پر تھپڑ برساتے ہوئے انہیں تھانے لے گیا۔پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر تاش پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا، حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا، زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں