ورلڈ پاسبان ختم نبوت کابھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

کنٹرول لائن پر فائرنگ اور بھارتی دہشتگردی غیر اعلانیہ جنگ ہے ‘علامہ ممتاز اعوان ودیگر

جمعہ 25 نومبر 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے اراکین نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزفائرنگ اوربڑھتی بھارتی دہشتگردی کیخلاف جی پی او چوک مال روڈ پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان ،شیخ محمد نعیم بادشاہ،ڈاکٹر شاہد نصیر ،حافظ شعیب الرحمن،قاری محمد حنیف حقانی، مولانا عبید اللہ انور ، چودھری شہباز ایڈووکیٹ اور محمد عثمان اعوان،شان علی قادری نے مختلف سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور دہشتگردی دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ علاقہ کے امن کیخلاف سنگین خطرہ ہے عالمی دنیا بھارت کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر بھارت کا جنگی جنون امن وانسانیت کو تہہ بالا کردیگاانہوں نے کہا کہ گوادر اور سی پیک جیسے عظیم ترقیاتی منصوبوں اورمقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی اٹھنے والی تحریک آزادی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے اور وہ کھلم کھلا دہشتگردی پر اتر آیا ہے جو بھارت کی تباہی کا موجب بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں