ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتوکی میں نئے سال کیلئے بفلو ریسرچ سے متعلقہ ایجنڈا تیار

اتوار 1 جنوری 2017 18:20

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)یونیورسٹی آ ف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتوکی میں بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اجلاس کا انعقاد۔ جس کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلوپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب نسیم صادق نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ،ڈین فکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور چیر مین ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر میا ںعبد الستار کے علاوہ بفلو بریڈر ایسو سی ایشن اور محکمہ لائیو سٹاک سے پرو فیشنلز و تحقیق کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلا س میں سال 2017 میں پاکستان کی لو کل بریڈ(بھینسوں)کی افزائش نسل کو بڑ ھانے سے متعلقہ بفلو ریسر چ پر مبنی حتمی ایجنڈا تیار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے سیکر ٹر ی لا ئیو سٹا ک نسیم صادق نے غریب مو یشی پال حضرات کے مویشیوں (گائے ،بھینسوں) کی افزا ئش نسل بڑ ھا نے سے متعلقہ تحقیقی معلو ما تی مواد مہیا کر نے کی ضرورت پر زور دیا نیز کہا کہ محکمہ لا ئیو سٹاک اقوام متحدہ کے ادارہ فو ڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنا ئزیشن کے اشتراک سے بڑے ویکسینیشن پروگرام کے زریعے مویشیوں کو در پیش فٹ اینڈ ما ئوتھ مہلک بیماری سے نپٹنے اور اس کے جرا ثیموں کے تدارک کیلئے ہر وقت کو شاں ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ خدا نے ہمارے ملک پاکستان کو دنیا کی نا یا ب نسلوں کے (گائے ،بھینسو ں) مویشیوں پر مبنی ڈیر ی بریڈ سے نوازہ ہے ویٹر نری یونیورسٹی ملک میں لو کل بریڈ کی افزا ئش نسل کو بڑ ھانے اور اس پروگرام کو پا یہ تکمیل پہنچا نے سے متعلقہ ہر ممکنہ تعاون فراہم کر نے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں