اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںموجودہ چیلنجز سےنمٹنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، چوہدری پرویز ..

موجودہ چیلنجز سےنمٹنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، چوہدری پرویز الہٰی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی اورمشاہد حسین سید نے کہاہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں،‌تمام اختلافات بھلا کر سب کو مل کرچلنا ہو گا۔

(خبر جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں‌مسلم لیگ ق کے نائب صدر کبیر علی واسطی کے گھرپر ملاقات کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔مشاہد حسیبن سید نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا کوئی خطرہ نہیں‌کیونکہ امریکہ نے بھارت کو حملے کا این اوسی جاری نہیں‌کیا۔پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ کمزور ہوئی تو پاکستان کمزور ہوا،مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر یں‌۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں