سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مزید فعال ،ملک آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقیافتہ ،خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا‘ رانا تنویر حسین

آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب ہے انشا ء اللہ حکومت ،پاک فوج ، سکیورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردوں کا ملک سے مکمل صفایا کرینگے ‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی کا تقریب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 فروری 2017 18:09

سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مزید فعال ،ملک آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقیافتہ ،خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا‘ رانا تنویر حسین
لاہور/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مزید فعال ہونگی ،پاکستان آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقیافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا ،آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب ہے انشا ء اللہ حکومت ،پاک فوج ، سکیورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردوں کا ملک سے مکمل صفایا کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کا لج شیخوپورہ میں 2017ء سپورٹس میلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز ، پرنسپل پروفیسر عبدالطیف عثمانی ،ارکا ن سمبلی را نا افضا ل حسین ، پیر اشرف رسول ، عارف خان سندھیلہ، پروفیسرز، لیکچرار، اور طلبہ وطالبات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے نما ئندہ افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہے کہ حکومت نے ہا ئر ایجوکیشن کے لئے 20ارب سے بڑھا کر 100 ارب روپے مختص کئے ہیں ،حکومت طلباء طالبات کو بہترین تعلیمی اور ہم نصابی ما حول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سہولتیں فراہم کررہی ہے،ہونہار طلباء و طالبات کو اور اعلیٰ تعلیم اورجدیدعلوم کے حصول کے لئے دشواریوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے حکومت وقت نے ایک کھرب روپے کی خطیر رقم ملک وقوم کے ہونہاروں کے لئے مختص کی ہے تاکہ نوجوان پڑھ لکھ کے ملک وقوم کی خدمت کریں ۔

دوسری طرف پنجاب حکومت بھی تعلیم کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کر نے کے لئے دن رات کام کررہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنے کے لئے پر عزم ہے آج حکومتی سطح پر طلباء وطالبات بیرون ممالک میں تعلیمی دورے کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔نوجوان ہمار اآنے والہ کل اور قوم کے معمار ہیں ہم انشا ء اللہ نوجوان نسل کو روشن اور محفوظ پاکستان دے کر جا ئینگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحتمندانہ سرگرمیاں بڑھتی ہیں اور گمراہ نوجوان نشے کی لعنت سے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کی دھرتی نے ملک وقوم کو کرکٹ ، ہاکی ،با سکٹ بال ، کبڈی اور دیگر کھیلوں میں مایہ ناز انٹر نیشنل کھلاڑی قوم کو دیئے جنہوں نے عالمی سطح پر ملک وقوم اور اپنے شہر کا نام روشن کیا جو کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

تقریب سے پرنسپل پروفیسر عبدالطیف عثمانی ، ممبر صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے سپورٹس میلہ میں نما یا ں پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مذید فعال ہونگی اور اس عظیم قومی منصوبے کی تکمیل سے پاکستان آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقیافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب ہے انشا ء اللہ حکومت ،پاک فوج ، سیکیورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردوں کا ملک سے مکمل صفایا کرینگے اور دہشت گردوں کو ان کی کمین گا ہوں سے نکال کر نشان عبرت بنا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے ہماری غیور اوربہادر مسلح افواج اندرونی اور بیرونی جا رحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں