نائیجیریا میںخود کش حملہ، 30لوگ جان کی بازی ہار گئے

ایک وقت میں 3خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 18 جون 2019 06:15

نائیجیریا میںخود کش حملہ، 30لوگ جان کی بازی ہار گئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء) گزشتہ دن نائیجیریا کے شہر کنڈوگامیں خود کش حملہ آور نے ایک ویڈیو ہال میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اڑھائی درجن کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اتنے ہی شدید زخمی بھی ہو گئے۔خودکش حملہ شام گئے اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک ویڈیو ہال میں فٹ بال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔

ویڈیو ہال کے مالک نے ایک مشکوک شخص کو ہال میں داخل ہوتے دیکھا تو اسے روکنے کی کوشش کی۔اسی دوران اس شخص نے دھماکہ کر دیا۔ابھی ہال میں یہ دھماکہ ہوا ہی تھا کہ ویڈیو ہال کے قریب ایک چائے کے ڈھابے پر دو خود کش بمبار وں نے بھی خود کو اڑا لیا۔ یوں ایک ہی وقت میں تین خود کش حملہ آوروں نے اپنی جان لیتے ہوئے درجنوں دیگر لوگوں کو بھی موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

ہال میں موجود فٹ بال میچ دیکھنے والوں کو ہال سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل پایا۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ اس وجہ سے ہے کہ ایمرجنسی مدد تاخیر سے پہنچی اور فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔دھماکے کے فوری بعد کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ شکوک یہی ظاہرکیے جا رہے ہیں کہ یہ حملہ بوکو حرام کی طرف سے کیا گیا ہے کیونکہ بوکو حرام کی جنوبی نائیجیریا میں کارروائیاں اکثرہوتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل آخری بار اپریل کے مہینے میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں درجن بھر کے قریب لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔بوکوحرام کی طرف سے کیے جانے والے خود کش حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تاہم اس حملے کے نتیجے میں ہونے والی اموات رواں برس کے خود کش حملوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں