عالمی ضمیر کی کشمیر میں فوجی محاصرہ پر خاموشی افسوسناک ہی:متحدہ علما کونسل

پیر 5 فروری 2024 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی ضمیر کی کشمیر میں فوجی محاصرہ پر خاموشی افسوسناک ہے،حریت کشمیری رہنما جب بھی پکاریں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے،کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے کشمیریو ںکو کسی مقام پرتنہا نہیں چھوڑینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی قبضہ والے جموں و کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا کرا کے اپنی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے تنازعہ کے حل تک اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوال رہیں گے، کشمیریوں کو ان کا جمہوری، قانونی اور اخلاقی حق نہ دینا دنیا میں جنگوں کی حوصلہ افزائی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں