گلبرگ میں نجی کالج کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد

23سالہ نوجوان شاہ زیب گیلانی سبزہ زار کا رہائشی تھا ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 10 اگست 2018 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) لاہور میں نجی کالج کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلبرگ میں واقع نجی کالج کے واش روم سے 23سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شاہ زیب گیلانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سبزہ زار کا رہائشی تھا۔نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کالج کے واش روم کا دروازہ اندر سے بند تھا ۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے کالج انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں