ْلٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کی مون سون شجرکاری مہم "ایک بچہ، ایک پودا" کا افتتاح

پیر 13 اگست 2018 14:13

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) درخت ہمارے ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک اچھا اور بہتر ماحول دینا چاہتے ہیں تو ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے،ان خیالات کا اظہار محمد اکرم جان پراجیکٹ ڈائریکٹر،لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ نان فارمل سکول، اتوکی اعوان ضلع لاہور میں بچوں اور ٹیچرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اٴْنھوں نے بچوں سے کہا کہ وہ نہ صرف سکول میں بلکہ اپنے گھروں میں بھی اپنے نام سے ایک ایک پودا لگائیں اور اٴْس کی دیکھ بھال اور حفاظت کریں، اس موقع پر اٴْنھوں نے منصوراختر غوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی)، ضلع لاہور اور سکول کے بچوں کے ساتھ مل کرپودا لگایا اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی مون سون شجرکاری مہم "ایک بچہ، ایک پودا" کا افتتاح کیا،اس کے بعد اٴْنھوں نے علاقے میں قائم نان فارمل سکولوں کا وزٹ کیا اور بچوں کی تعلیمی استعداد جانچنے کے لیے اٴْن سے سوالات کیے اور جواب دینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیچرز کو اپنی تدریسی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے مشورے بھی دئیے، محمد اکرم جان، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مجموعی طور پر ضلع لاہور کے سکولوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور منصوراختر غوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) لاہور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تعلیم عام کرنے کے محکمہ کے مشن کو پھیلانے اور علاقے کے تمام سکولوں سے باہر بچوں کو داخل کرنے کی ہدایت کی، اٴْنھوں نے ملک بشیر احمد، بھٹہ مالک کی بھی تعریف کی کہ جن کے تعاون سے ایک سو سے زائد بھٹہ مزدوروں کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، اٴْن بچوں کے لیے اچھا تعلیمی ماحول اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے اٴْن کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں