صوبہ بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی، سید رفاقت علی گیلانی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) سپیشل اسسٹنٹ برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری ترجیحات ہیں اور ان شعبوں کے لئے حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام تحریک انصاف کے منشور کا آئینہ دار ہوگا اور متوازن اور یکساں ترقی کا عکاس ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے جس کے لئے ایسا ترقیاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے بہترین ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں،ان کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں اراکین اسمبلی سے مشاورت کرتے رہینگے اور کابینہ کے اجلاس ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں