گراں فروشی پر13دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر38فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور45افراد کو حراست میں لے لیااور13دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ130500روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں