جعلی چیک کے مقدمے میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر تھانہ جوہر ٹائون کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 17 دسمبر 2018 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے جعلی چیک کے مقدمے میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر تھانہ جوہر ٹائون کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر آج (منگل) کے روز عدالت پیش ہو کر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم بھی دیدیا۔ ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان کی عدالت میں جعلی چیک کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ تھانہ جوہر ٹائون میں درج جعلی چیک کے مقدمے نمبر 834/18 میں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم اور پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی چیک بارے مصدقہ رپورٹ بروقت عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن تفتیشی افسر پیش نہ ہوئے۔ متعلقہ رپورٹیں عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے مقدمہ التوا ء کا شکار ہے۔ عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تفتیشی افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پر فاضل مجسٹریٹ نے تھانہ جوہر ٹاون کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج کے روز جواب طلب کر لی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں