طب کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے حکیم محمد سعید کی 21ویں برسی منائی گئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) طب کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے حکیم محمد سعید کی 21ویںبرسی منائی گئی ۔حکیم محمد سعید نے 9 جنوری 1920کو دہلی میں آنکھ کھولی ۔ حکیم محمد سعید خاندانی پیشے طب سے وابستہ ہوئے۔ پاکستان بنا تو کراچی آئے اور ہمدرد دواخانہ کی بنیاد ڈالی جو دیکھتے ہی دیکھتے ملک کا عظیم طبی، علمی، ادبی اور اشاعتی ادارہ بن گیا۔

بچوں سے حکیم صاحب کو خاص محبت تھی۔

(جاری ہے)

اسی لیے ان کے لیے دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں پر مبنی جریدہ بھی شائع کیا جسے پڑھ کر دو نسلیں جواں ہوچکی ہیں۔ حکیم صاحب نے ہمدرد یونیوسٹی اور پھر بیت الحکمت بھی قائم کیا۔ طب اور ادب پر پانچ سو سے زیادہ کتابیں تحریر کیں۔انسان دوست حکیم سعید کی ذہانت اور قابلیت سے ہر دور کے حکمرانوں نے استفادہ کیا۔ حسن اخلاق کے باعث بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے۔ وہ گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز ہوئے اور یہ ذمہ داری بلا معاوضہ انجام دی۔حکومت نے حکیم محمد سعید کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور پھر نشان امتیاز سے بھی نوازا۔ انہیں17اکتوبر 1998کو گھات لگائے دہشتگردوں نے مطب جاتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں