سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع بھی کیا جائیگا،فخربشیرراجہ

کرپٹ اور قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،ڈی ایس پی چوہنگ کی گفتگو

جمعہ 15 نومبر 2019 11:38

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ڈی ایس پی چوہنگ فخربشیرراجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کوہرممکن تحفظ اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع بھی کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہعلاقے میں سب سے بڑا مسئلہ جرائم کی وارداتوں کی روک تھام اور ڈاکوئوں کو گرفتار کرنا ہے ، ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے جرائم کی شرح کو مزید کم کردیا جائیگا ،فخربشیرراجہ نے کہا کہ پولیس ملازمین کو تھانہ کلچر کی بگڑتی صورتحال کو بہتر بنانے اور عام لوگوں کو انصاف مہیا کرنے کے علاوہ تھانوں میں آنے والوں کو عزت دینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں جوئے، منشیات کے اڈے اور قحبہ خانہ کے خلاف جلد ہی کریک ڈائون کیا جائیگا اور بڑی بڑی مچھلیوں کو حوالات میں ڈال دونگا ،ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات درج نہ کرنے والے ایس ایچ او زکے خلاف کارروائی ہو گی اچھا کام کرنے والے پولیس افسر ان کے قریب ہونگے لیکن کرپٹ اور قبضہ گروپوں کے علاوہ جرائم پیشہ کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،فخربشیرراجہ نے کہا کہ ایماندار اور محنت کرنے والے افسروں کو اپنی ٹیم میں شامل کرینگے وہ تھانوں میں چھاپے ماریں گے اور بے گناہ افراد کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس مقصد کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی ناگزیر ہے۔

ان سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں