ٹرک کی چھت پر کھڑا نوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کرکرنٹ لگنے سے جاں بحق

بدھ 20 نومبر 2019 11:53

صفدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) لاہور ،سرگودھا روڈ پر منی ٹرک کی چھت پر کھڑا نوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کرکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خانپور نہر کے قریب ٹرک کی چھت پر کھڑے نوجوان ثاقب علی کو 11 ہزار کے وی کی تاروں سے ٹکرانے سے شدید کرنٹ پڑا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اورجان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کی۔متوفی کا تعلق شکر گڑھ سے تھااور وہ مزدا ٹرک پر مال لوڈ کرنے کیلئے پیپرمل جا رہا تھا کہ موت کے منہ میں جا پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں