اینٹوں سے بھرا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ہیلپر جاں بحق

منگل 10 دسمبر 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) ہربنس پورہ جلال پارک میں اینٹوں سے بھرا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ہیلپر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اینٹوںسے بھرا ٹرک توازن کھو جانے کی وجہ سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں قصور کا رہائشی مزدور 20 سالہ عمران لطیف ٹرک کے نیچے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ٹرک کے نیچے پھنسے ہوئے مزدور کی لاش کو کو باہر نکالا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں