ڈاکٹر کے لباس میں ملبوس سکیورٹی گارڈ کے ہاتھ چڑھ گیا

ملزم سہیل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیو رو سائنسز میں واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

بدھ 2 دسمبر 2020 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ڈاکٹر کا لباس پہن کر چوری کرنے کیلئے آنے والا ملزم دھر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سہیل نامی ملزم ڈاکٹروں کے لباس میں ملبوس ہو کر رات ایک بجے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیو رو سائنسز میں چوری کی واردات کر رہا تھا کہ سکیورٹی انچار ج موقع پر پہنچ گیا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کمپیوٹر ، کمپریسر ، ایل ای ڈی چوری کرنے کے لئے اکٹھے کر چکا تھا کہ پکڑا گیا ۔ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں