پاکستان طبی کانفرنس ایک مقبول جماعت ہے ‘ حکیم احمد سلیمی

جمعرات 4 مارچ 2021 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان طبی کانفرنس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک طب و طبیب کے فروغ اور وقار کو بلند کرنے کے لیے جو کارنامے سرانجام دئیے ہیں وہ واقعی سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے رہنماوں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم سید خلیق الرحمن، حکیم مفتی محمد یوسفنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم اپنی مرکزی و صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ بات پاکستان طبی کانفرنس کے اراکین کے لئے مسرت کا باعث ہو گی اور پاکستان طبی کانفرنس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے لئے خفت کا سبب ہو گی کہ پاکستان طبی کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ویدک سیٹ پر پروفیسر حکیم وید جمیل خان بلا مقابلہ ممبر منتخب ہو چکے ہیں۔ ہم انکی کامیابی پر اطباء برادی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ پاکستان طبی کانفرنس وہ مربوط تنظیم ہے جس کو اللہ نے کبھی کسی الائنس کا محتاج نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں