سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں گیس صارفین کے لیے ای کچہری کاانعقاد

ای کچہری میںمینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے صارفین کی شکایات پر فوری ہدایات جاری کیں

منگل 30 نومبر 2021 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سوئی ناردرن گیس کی ای کچہری میںمینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے صارفین کی شکایات پر فوری ہدایات جاری کیں ۔سوئی ناردرن گیس ہیڈ آفس میں گیس صارفین کے لیے ای کچہری منعقد ہوئی جس کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے براہ راست صارفین کی شکایات سنیں اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ای کچہری کے موقع پر سوئی ناردرن گیس کی سینئر مینجمنٹ کے علاوہ تمام ریجنل مینیجرز بذریعہ ویڈیو کانفرنس موجود تھے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے صارفین نے کنکشن کے حصول اور بلنگ سے متعلق مختلف شکایات درج کروائیں جن پر متعلقہ ریجنل مینیجرز کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے صارفین کو شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں