علامہ اقبال ٹائون کی حدود میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل گولی لگنے سے جاں بحق

بشیر احمد واش روم گیا تو فائر کی آواز سنائی دی، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہو سکا

پیر 17 جنوری 2022 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) علامہ اقبال ٹائون کی حدود میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کانسٹیبل بشیر احمد سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا، پولیس واش روم گیا تو فائر کی آواز سنائی دی، جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل نے خود کو گولی ماری یا کسی نے اسے قتل کیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔سی سی پی او نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل کے گولی لگنے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ، واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں