نصیرآباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) نصیرآباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم ابوبکر سے فیس بک پر رابطہ ہوا،نوکری کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لیے،پیسے واپس مانگنے پر بلیک میل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔پولیس نے متاثرہ خاتون خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں