اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپنجاب نرسنگ بورڈ کے امتحانات میں نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کا سو فیصد ..

پنجاب نرسنگ بورڈ کے امتحانات میں نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کا سو فیصد رزلٹ ،

تمام کلاسوں کی طالبات کامیاب ، پرنسپل پی جی ایم آئی کا پوزیشن ہولڈرز بچیوں کو نقد انعامات دینے کا اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پنجاب نرسنگ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ امتحانات میں لاہو رجنرل ہسپتال کی نرسنگ طالبات نے سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور تمام امیدواران کامیاب قرار پائی ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہو رجنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اس شاندار کامیابی پر سکول کی فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز نرسنگ طالبات کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں