نگران پنجاب حکومت کی غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،بیان حقائق کے منافی ہے ‘ضیاء حیدر رضوی

نگران وزیراعلی پنجاب نے ہر سطح پر انتخابی عمل پر شفافیت اورغیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں،الزام عائد کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں‘ردعمل

اتوار 22 جولائی 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیا حیدررضوی نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کی غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،مسلم لیگ(ن) کے رہنما کابیان حقائق کے منافی ہے ،یہ بیان ان کے ذاتی خیالات ہوسکتے ہیں لیکن اس کا حقیقت سے دورتک واسطہ نہیں۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیا حیدررضوی نے پرویز رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب نے ہر سطح پر انتخابی عمل پر شفافیت اورغیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔الزام عائد کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ۔انہوںنے کہاکہ نگران حکومت اپنی غیر جانبداری اپنی عملی کارکردگی سے ثابت کررہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں