اساتذہ اور طلبا کاایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

بدھ 1 اگست 2018 21:29

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) مدرسہ المعراج العلوم‘ بند روڈ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور مدرسہ معاذ بن جبل‘ یٰسین کالونی‘ گرین ٹائون کے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین‘ کمال گنج‘ ممتاز مونٹیسوری ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ ساندہ کلاں اور جامعہ نعیم القرآن‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 225 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں