وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، مولانا سید عبد الخبیر آزاد

ہفتہ 4 اگست 2018 00:05

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) خطیب بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم کی تعمیر کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے اور ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے یقینا ڈیم کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور اس کا ثمرہ ہر پاکستانی کو حاصل ہوگا ، وطن عزیز کی ترقی و خو شحالی کیلئے ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے ،جب سے یہ ملک بنا ہے کسی نے آج تک اس پر کام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی شا ہراہ پرگامزن ہوگا،آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے محب وطن حکمران عطا فرمائے جو وطن عزیز کی سا لمیت اتحاد و اتفاق او ر ملک پاکستان کو ایک صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اخلاص و تصحیح نیت کے ساتھ ہمیشہ کوشاں رہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے اس پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں