نگران وزیراعلی پنجاب کا کوہاٹ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

اتوار 5 اگست 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیاہی-نگران وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے -نگران وزیراعلی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاںبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں