سوئی نادرن گیس کمپنی گیس چوری روکنے میں ناکام ، ایک ارب سے زائد نقصان

بدھ 8 اگست 2018 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) سوئی نادرن گیس کمپنی اپنے تمام ریجن میں گیس چوری روکنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سوئی نادرن گیس کمپنی کو گیس چوری کی مد میں ایک ارب سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کے لائن لاسز کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ کمپنی کو صرف لاہور ریجن میں چالیس کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق مالی سال 2016-17ء میں سوئی نادرن گیس کمپنی کو 9.42 فیصد گیس چوری کا سامنا تھا جو گزشتہ سال 10.

(جاری ہے)

50فیصد ہوگیا اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمپنی کو مالی سال 2016-17ء کے دوران 12.81 فیصد گیس چوری کا سامنا تھا جو گزشتہ سال بڑھ کر 13.14 فیصد ہوگیا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب کے مختلف ریجن میں گیس چوری روکنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے محض کارروائی چھوٹے گھریلو و کمرشل صارفین پرتو ہاتھ ڈالا لیکن بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران سوئی نادرن گیس کمپنی کو لائن لاسز کی مد میں ایک فیصد اضافہ کا سامنا کرپڑ گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں