اساتذہ و طلباء کاایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

بدھ 8 اگست 2018 22:29

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) دی گولڈن گیٹ ہائی سکول‘ مغلپورہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ اور آغوش گرائمر سکول گرین ٹائون کے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ رضویہ ٹرسٹ سنٹرل کمرشل مارکیٹ‘ ماڈل ٹائون‘لاہور‘جامعہ برکات العلوم للبنات‘ گنج مغلپورہ‘جامعہ سردار کونین سیدہ آمنہ ‘یوسف پارک‘ شاہدرہ کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 253تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں