سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز

جمعہ 10 اگست 2018 20:33

لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ شجرکاری مہم کے موقع پر سیکرٹری انڈسٹری جاوید احمد سیال، چئیرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالباسط اور صدر سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ عثمان اسلم ملک نے پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

مہم کے آغاز پر صدر سندر اسٹیٹ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری و گرین سندر منصوبہ کے تحت مون سون کے موسم اور اس سال کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں لگائے جانے والے پودوں میں زیادہ تر پودے پھل دار ہوں گے۔ سندر اسٹیٹ میں شجر کاری مہم میں ہوپ فائونڈیشن ، فاطمہ فائونڈیشن کے علاوہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکار 15000 پودے عطیہ دیں گے ۔ شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر ہوپ فائونڈیشن ، فاطمہ فائونڈیشن کے نمائیندوں کے علاوہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں