پاکستان عطیہ خداوندی اور آزادی بڑی نعمت ہے : قاری منسوب رحیمی

اتوار 12 اگست 2018 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) جامعہ حلیمہ سعدیہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام مین چوہان روڈ اسلام پورہ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلیمہ سعدیہ ٹرسٹ کے چیئرمین اور دینی و سماجی رہنما قاری محمد منسوب رحیمی نے کہا کہ پاکستان عطیہ خدا وندی ہے اور آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اسی طرح وطن کی محبت جزو ایمان ہے جسکی وطن سے محبت نہیں اسکا ایمان کامل نہیں انہوں نے شرکائِ تقریب سے کہا کہ ہم جشن آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کریں کہ وطن عزیز پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر قسم کے مذہبی ،سیاسی ،علاقائی ،قومی و لسانی تمام تر تعصبات اور قدورتوں کو یکسر دفن کرکے امن ،اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو بھرپور فروغ دیں یہی حب الوطنی اور پیارے وطن پاکستان سے محبت کا حقیقی تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے قاری محمد دائود نقشبندی ،حافظ محمد یعقوب شاہ،محمد فیصل اعوان اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں