یوم آزادی کی خصوصی تقریب (آکل )ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں منعقد ہوگی

پیر 13 اگست 2018 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) وطن عزیز پاکستان کی آزادی کے 71سال مکمل ہونے پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب کل بروز ( منگل ) کو ساڑھے دس بجے صبح ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اورنظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ کارکنانِ تحریک پاکستان (گولڈ میڈلسٹ) مہمانان خاص ہوں گے۔ خصوصی تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں