حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے، محکمہ ما حو لیا ت

جمعرات 16 اگست 2018 13:30

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء)درخت ما حو ل کو خو بصو رت بنا نے کے سا تھ ماحولیاتی آلودگی کے خا تمے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں لہٰذاشجرکاری مہم میں ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیو نکہ ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے جس سے بچائو کیلئے تمام افراد کو مون سون کے دوران بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ضرورت ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد ملے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔

محکمہ ما حو لیا ت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میںعوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طلباء و طالبات، اساتذہ ، تمام سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں